تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

طالبعلم کا لرزہ خیز قتل، اسکول کے ساتھیوں نے چھرا گھونپ دیا

ہریانہ: بھارت میں 16 سالہ لڑکے کو اسکول کے ساتھیوں نے چھریوں کے 20 سے زیادہ وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے علاقے فریدآباد مین 10 کے قریب اسکول کے ساتھیوں اور دیگر نامعلوم افراد پر مشتمل گروپ نے مبینہ طور پر اس وقت چاقو کے وار کر کے طالبعلم کو ہلاک کر دیا جب وہ گھر واپس جا رہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے تاہم فوری طور پر قتل کے محرکات کا پتہ نہین چل سکا۔

پولیس کے مطابق گیارہویں کلاس کے طالب علم پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ سہ پہر 3.30 بجے کے قریب اسکول بس سے نیچے اترا اور اپنے دوست کی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سیکٹر 56 میں گھر واپس جا رہا تھا۔

لڑکے کے اہل خانہ نے بتایا کہ ملزمان نے موٹر سائیکل روک کر اسے اتارا اور اس پر چھریوں سے حملہ کر دیا، ملزمان نے 20 سے زائد بار چھریوں کا وار کیا، اس کے پیٹ، چھرے اور سینے پر وار کیے اور کہتے رہے کہ ’’اب ہیرو بن جاؤ‘‘۔ انہوں نے اپنی شناخت ظاہر کرنے پر دو [عینی شاہدین] کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

Comments

- Advertisement -