اشتہار

اجنبی کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کی گئیں، از خود نوٹس قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھیں گے: فاروق نائیک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں ایک اجنبی کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کی گئیں، اب اس سلسلے میں لیے گئے از خود نوٹس کے قابل سماعت ہونے پر بھی سوال اٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب، کے پی میں انتخابات پر از خود نوٹس کی سماعت ہو رہی ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔

پی پی کے وکیل نے عدالت میں حاضری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے کو قانون، آئین کے دائرے میں رہ کر دیکھیں گے، جو سیاسی بحران پیدا ہوا کیا وہ ملک کی بقا کے لیے ٹھیک ہے، ایک اجنبی کے کہنے پر پنجاب، کے پی اسمبلیاں تحلیل کی گئیں، اس کی کیا وجوہ تھیں؟

- Advertisement -

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اجنبی کے کہنے پر منسٹرز نے اسمبلیاں تحلیل کر دیں، سسٹم کو ڈی ریل کیا، اس کا نقصان بہت دور تک جائے گا، یہ نقصان ملک و قوم کو سنبھالنا پڑے گا۔

انھوں‌ نے سوال اٹھایا کہ کیا مالی بحران کے دوران الیکشن ہو سکتے ہیں؟ کیا الیکشن پر خرچ ہو سکتا ہے؟

فارق ایچ نائیک نے مزید کہا کہ ساری باتوں کا فیصلہ ہونا چاہیے، کیا رول آف لا نہیں، کیا ملک ایسے ہی چلے گا یا کوئی سمت متعین ہوگی؟ انھوں‌ نے کہا کہ رول آف دا گیم کوئی نہیں، پہلے اسمبلیاں توڑ دیں اور پھر کہا کہ 90 دن میں الیکشن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ از خود نوٹس کی قابل سماعت ہونے پر بھی سوال اٹھیں گے، بینچ تشکیل پر اعتراض سامنے آ جائیں گے، ہم اس سلسلے میں جامع اسٹیٹمنٹ جمع کرائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں