تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

فاروق ستار کا ضمنی الیکشن ’تالے‘ کے نشان پر لڑںے کا اعلان

کراچی: ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے تالے کے نشان پر این اے 245 کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق کنوینئر فاروق ستار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تالے کے نشان پر ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بھائیوں کو چار سال تک میری یاد نہیں آئی اس سے قبل 2018 کے عام انتخابات میں مجھے ہرایا گیا تھا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نیک نیتی سے کوشش کی کسی طرح خالد مقبول اورمیں کھڑے ہوں میری ان سے تین ملاقاتیں ہوئیں جو بے سود رہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم سے الگ کیا گیا میں نہیں ہوا تھا ہماراووٹ بینک چاہتا ہے سب لوگ ایک طرف کھڑے ہوجائیں میری کوشش تھی ایم کیوایم میں واپس جاکردوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کروں لیکن جس کی ڈوریں کسی اور کے ہاتھ میں ہوں وہ سیاست نہیں کرسکتے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج جوعمران خان کا بیانیہ ہے میرابہت پہلے سے ہے میں نے 75 کراچی میں 30 پینل حیدرآباد  میں رکھے چاہتا ہوں زیادہ تر نئے چہرے اور قیادت نوجوان کے ہاتھوں میں ہوں اسی لیے اپنے بیٹوں، بیٹیوں کو موقع دیا تاکہ مستقبل محفوظ بنائیں۔

Comments

- Advertisement -