اشتہار

باپ نے بیٹی کو غلط امتحانی مرکز میں چھوڑ دیا، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے بورڈ امتحانات میں پیش آنے والا حیران کن واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بھارتی ریاست گجرات میں باپ نے غلطی سے بیٹی کو غلط امتحانی مرکز میں چھوڑ دیا جس کے بعد ایک پولیس اہلکار نے 20 کلو میٹر دور جاکر لڑکی کو امتحانی مرکز میں پہنچا کر سب کے دل جیت لیے۔

لڑکی غلط امتحانی مرکز میں پہنچ کر اپنا رول نمبر اور سیٹ ڈھونڈتی رہی بعدازاں اسے احساس ہوا کہ وہ غلط اسکول میں پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

امتحانی مرکز میں ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر نے لڑکی کو پریشان دیکھا تو اس کی مدد کا فیصلہ کیا۔

پولیس افسر نے جب سینٹر کا پتہ دیکھا تو وہ 20 کلو میٹر دور تھا پولیس افسر نے سائرن بجاتے ہوئے اسے اپنی پولیس جیب میں بٹھایا اور امتحانی مرکز پہنچایا۔

لڑکی نے امتحانی مرکز پہنچنے پر پولیس افسر کا شکریہ ادا کیا بعدازاں یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر شیہئر کی جسے صارفین جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین لڑکی کی مدد کرنے پر پولیس افسر کی تعریف کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں