تازہ ترین

فاطمہ آفندی کا موبائل فون چھن گیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران ان کا موبائل فون چھن گیا تھا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں مرکزی کردار نھانے والی اداکارہ فاطمہ آفندی نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں موبائل فون چھینے جانے کا قصہ سنایا۔

میزبان نے کہا کہ ’آپ کا موبائل چوری ہوا ایک بار لیکن آپ نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ یہ ہونے والا ہے؟

فاطمہ نے بتایا کہ ’پیش گوئی نہیں کی تھی بس ایک دن کہا کہ میرا موبائل گن پوائنٹ پر آج تک چوری نہیں ہوا، اسی وقت شوہر کنور سے کہا کہ جب میرا موبائل چوری ہوگا جب تبدیل کرکے دو گے۔‘

انہوں نے بتایا کہ کنور نے مجھے نیا موبائل دلوا دیا تھا پھر وہ نیا والا ہی موبال فون چھن گیا۔‘

فاطمہ آفندی نے بتایا کہ ’ہم لوگ ایک علاقے میں شوٹنگ کررہے تھے جہاں پر فلیٹس تھے ہم چھت پر شوٹنگ کررہے تھے اور وہاں چھتیں ایسی تھیں کہ سب لوگ ہمیں دیکھ سکتے تھے۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ’کسی نے ہمیں دیکھا ہوگا کہ کس طرح کے موبائل فون ہیں پھر جب ہم پیک اپ کے بعد رات کو نکلے تو ڈاکو آگئے میں تو دیکھ کر حیران رہ گئی میری گاڑی کا شیشہ بند تھا ڈاکوؤں نے ہماری ٹیم سے موبائل فون چھین لیے پھر ٹیم کا ممبر میری گاڑی کا شیشہ کھولنے کا کہہ رہا ہے لیکن میں سن بیٹھی تھی پھر مجھے اندازہ ہوا تو موبائل فون دے دیا۔‘

فاطمہ آفندی نے کہا کہ ’اس کے بعد وہ ٹیم ممبر کہنے لگا کہ میڈم آپ کو ہمیں مروا دیتیں شیشہ نیچے ہی نہیں کررہی تھیں۔‘

Comments

- Advertisement -