اشتہار

فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد کچہری نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا  2 روزہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد آج انہیں پولیس سیکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، اسلام آباد پولیس نے فوادچوہدری کو سول جج محمد عباس کی عدالت میں پیش کیا۔

فواد چوہدری نے عدالت میں کہا کہ جو حالات ہیں، اگر عدالت مجھے اس ایف آئی آر کو خارج کر دے تو بھی کسی اور ایف آئی آر میں گرفتار کیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ  میری میڈیکل چیک اپ کرایا جائے، حراست کے دوران مجھے بیگم بچوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جو حالات چل رہے ہیں، باہر آنا ٹھیک نہیں ہے۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے فواد چوہدری کے خلاف درج ایف آئی آر پڑھ کر سنائی گئی، مقدمے کے متن کے مطابق جب فواد چوہدری وزیر تھے اس وقت لین دین میں دھوکا دیا گیا۔

وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری کے خلاف 50 لاکھ روپے کے پلاٹ کی لین دین کا معاملہ ہے، ایف آئی آر کے مطابق معاملہ 2021 کا ہے  اب جا کر عمل درآمد کرایا گیا۔

فواد چوہدری کے وکیل نے عدالت سے ایف آئی آر خارج کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے ایف آئی آر خارج کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں