تازہ ترین

عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی ‘ایڈوائس’ نہیں دونگا، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری نے عثمان بزدار کو دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس خود چیئرمین پی ٹی آئی تقسیم کررہے ہیں، انتخابی ٹکٹس پر بہت سے سرپرائز ہیں، کئی لوگوں کو ٹکٹ نہیں دئیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ میری اطلاعات کے مطابق پرویزالٰہی،عثمان بزدارکوٹکٹ دیاگیاہے،شہبازگل کوٹکٹ نہیں دیاگیا۔

اس موقع پرمیزبان کاشف عباسی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ‘کیا پی ٹی آئی دوبارہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدہ دے گی جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ پنجاب بنانےکیلئےایڈوائس نہیں کروں گا۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا عمران خان دوبارہ عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ بنائیں گےتو کیاآپ کو حیرت ہوگی؟، جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ جی یقینی طورپرحیرت ہوگی لیکن یہ عمران خان کافیصلہ ہوگا۔

آج سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق ہونے والی سماعت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آج اٹارنی جنرل نےجواب دیناتھاانہوں نےدیا،سیاسی قائدین کی افطارکےبعد میٹنگ کاسوچ رہےتھی لیکن نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ چاہتی ہےبہترماحول میں کام ہوجائے اسی لئے عدالت عظمیٰ قانونی اورسیاسی دونوں پہلو دیکھ رہی ہے۔

پی ڈی ایم رہنماؤں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کہتی تھی کہ بینچ کابائیکاٹ کرینگے،آج عدالت میں جب بینچ نےکہا کہ آپ بائیکاٹ کررہےہیں تو کہنےلگے’نہیں’، پی ڈی ایم میں کنفیوژن ہےایک لیڈرالگ دوسرا لیڈرالگ بات کرتاہے،پی ڈی ایم باہرعدالت کو اسکینڈلائزاوراندرساتھ لےکرچلناچاہتی ہے۔

Comments

- Advertisement -