تازہ ترین

‘اس معاشی تباہی کے باوجود عوام کا حیران کن صبر کا مظاہرہ’

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کہنا ہے کہ اس معاشی تباہی کے باوجود عوام نے حیران کن صبر کا مظاہرہ کیا، اگر کسی قیادت کے بغیر احتجاج شروع ہوگئے تو اس انتشار کو کون روکے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی کی شرح31 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پ پہنچ گئی، اگر ملک میں کسی قیادت کے بغیر احتجاج شروع ہوگئے تو اس انتشار کو کون روکےگا؟

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابھی بھی عوام نے حیران کن صبر کا مظاہرہ کیا ہے، اس معاشی تباہی کے بعد ردعمل نہ آنا حیران کن ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ زرمبادلہ کےذخائرخطرناک حدتک گر چکے ہیں، ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑاہے، مخالفین پر دباؤ ڈالنے کے لئے بندےاٹھا رہے ہیں، ملک چلانے والوں کاکوئی حال نہیں۔

Comments

- Advertisement -