تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

فواد چوہدری نے رانا ثنااللہ کو پُتلہ قرار دیدیا تو شہباز گل نے ہیلمٹ پہننے کا مشورہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے دھمکی آمیز بیان پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو آئینہ دکھا دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں‌ کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ وہ پُتلا ہیں جو کھیت میں پرندے بھگانے کیلئے لگایا جاتا ہے اور اسے کھیت میں کھڑا رہنے کے لیے بھی کسی اور کا سہارا چاہیے ہوتا ہے، رانا جی کی زبان بھی اس سہارے کی وجہ سے ہی چل رہی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ویسے منافقت رانا ثنا اللہ پر ختم ہے، اس شخص نے ایک احتجاج پر ملک بند کراکر بچوں اور عورتوں پر تشدد کرایا، نوجوانوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے حملے کرائے اور پھر فخر سے کہا آنسو گیس کا نیا اسٹاک منگوایا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس کے منہ سے آرٹیکل 15 کا ذکر ایسا ہے جیسے مودی مذہبی آزادی پر لیکچر دے، آپ جرات کرکے فیصل آباد بازار میں جائیں، جن القابات سے فیصل آباد کے لوگ آپ کو پکارتے ہیں، لگتا ہے کہ سارے فیصل آباد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے پڑیں گے۔

دوسری جانب ڈاکٹر شہباز گل نے رانا ثنا اللہ کے دھمکی آمیز ٹوئٹ پر کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ آپ کی یہ ٹوئٹ پڑھ کر ہنسی نکل گئی، اتنا ڈر گئے ہیں آپ کہ لوگوں کو جعلی دھمکیاں دینا شروع ہوگئے ہیں، آپ کو چور کہنے پر کوئی مقدمہ نہیں بن سکتا ہے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ اگر آپ نے ایسی کوئی مہم جوئی کی تو آپ کو عدالت لیکر جائیں گے، آپ جو بھی دھمکی دیں لوگوں نے آپ کو چور چور ہی کہنا ہے، آپ ہیلمٹ پہن لیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دھمکی آمیز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھرپور کارروائی، اندراج مقدمہ، گرفتاری حتیٰ کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ تک بلاک کیا جاسکتا ہے تاکہ شہریوں کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 15 میں دیے گئے "نقل وحمل” کی آزادی کے حق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ن لیگ کے وفاقی وزیر احسن اقبال کو برگر کھانا مہنگا پڑگیا تھا اور ایک فیملی نے انہیں دیکھ کر چور چور کے نعرے لگا دیے تھے بعد ازاں اس فیملی نے احسن اقبال سے معذرت کرلی تھی جس کے بارے میں شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ فیملی کو ڈرا دھمکا کر معافی منگوائی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -