اشتہار

سب سے زیادہ صحافی اندرون سندھ میں قتل ہوئے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ صحافی اندرون سندھ میں قتل ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سب سے زیادہ صحافی اندرون سندھ میں قتل ہوئے اور آپ کے اقتدار کی برکتوں سے صحافیوں کی زندگی اجیرن ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ مالکان اور اینکرز کو خرید لینا صحافیوں کے حقوق نہیں ہوتے۔

 

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں صوبائی وزرا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کا دور آزادی صحافت کے حوالے سے سیاہ دور رہا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا دور آزادی صحافت کے حوالے سے سیاہ دور  رہا، آصف زرداری

آصف زرداری نے مزید کہا تھا کہ پیپلز پارٹی دور میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی ہے اور ملتی رہے گی، کاش عمران خان کو اپنے دور میں صحافیوں کے حقوق کا خیال آجاتا، ان کا دور آزادی صحافت کے حوالے سے سیاہ دور رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں