اشتہار

’پاکستان کی بدترین حکومت کا ایک سال‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے پاکستان کی بدترین حکومت کا ایک سال قرار دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی حکومت کا آج ایک سال مکمل ہو رہا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے فواد چوہدری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کو پاکستان کی بدترین حکومت کا ایک سال قرار دیا ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کی بدترین فاشسٹ جنتا کا ایک سال۔ سیاہ رات جو ایک سال پہلے پاکستان کی روشنیوں کوختم کرنے آئی وہ ابھی تک مسلط ہے۔

- Advertisement -

 

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عوام کی لازوال جدوجہد اس رات کے خلاف روشنی کا استعارہ ہے۔ چند ہفتوں میں اس سیاہ رات کا خاتمہ ہوگا اور اقتدار عوام کو منتقل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں