تازہ ترین

فواد چوہدری کا شہباز حکومت کو اہم مشورہ

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی ایم کی شہباز حکومت کو اہم مشورہ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام ہو رہا ہے جس میں ملکی سیاست کے حوالے سے کئی اہم فیصلے بھی متوقع ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس اجلاس سے متعلق حکومت کو اہم مشورہ دے دیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں حکومت کو کہا کہ آج ڈمی پارلیمان میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے سیاسی بحران اتنا بڑھ جائے کہ پھر سنبھالا نہ جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر دباؤ کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ صوبائی انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماورا ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے حکومت کو مقابلے کا چیلنج دیتے ہوئے لکھا کہ اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت بلکہ مقابلہ کرو۔

 

Comments

- Advertisement -