ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فواد حسن فواد بری

اشتہار

حیرت انگیز

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بری کر دیا گیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے فواد حسن فواد اور دیگر کی بریت کی درخواستیں منظورکر لیں۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سےزائد اثاثہ جات کاالزام ثابت نہیں ہوا لہذٰا ناکافی شواہد کی بنیاد پر بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

عدالت نے فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ، بھائی اور ڈاکٹر انجم حسن کو بری کر دیا۔

واضح رہے کہ نیب نے فوادحسن فواد کے خلاف 4 ارب سے زائد روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔ عدالت نے اثاثہ جات کیس میں گرفتار نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرا کے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں