تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کراچی کی معروف فوارہ چورنگی کا نام تبدیل کردیا گیا

کراچی : کراچی کی معروف فوارہ چورنگی کا نام تبدیل کرکے کراچی پریس کلب چورنگی رکھ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کی ایک وجہ شہرت یہاں کی خوبصورت ، منفرد اور جگمگاتی چورنگیاں بھی ہیں، جن میں سے ایک صدر کی معروف فوارہ چورنگی ہے ، جسے کراچی پریس کلب کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فوارہ چورنگی کے نئے نام سے منسوب تختی کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کراچی کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب شہر کی چورنگیوں پر قبضہ گیروں کے نام لکھوا کر عوام کو انکے کرتوت بتائیں گے۔

گورنر سندھ نے کراچی پریس کلب کا بھی دورہ کیا، جہاں انھوں نے پریس کلب کے منتخب اراکین سے ملاقات کی اور صحافیوں کے مسائل سنے۔

پریس کلب کی جانب سے گورنر سندھ کو کلب کی اعزازی ممبر شپ اور سندھی توپی اور اجرک کا تحفہ بھی دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -