تازہ ترین

فضل الرحمان کا صدر ، وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان نے صدر ،وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ،وزیر اعظم،اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے

مولانا فضل الرحمان نے ووٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

گذشتہ روز مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور اتحادیوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ مولانا نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ماضی کی سیاسی جدوجہد ، قربانیوں کے تذکرے اور یاددہانیاں کرائیں ساتھ ہی الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں پر تحفظات ظاہر کئے۔

حکومتی وفد نے جے یو آئی سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی اور اعلیٰ عہدوں اور، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے لئے حمایت پر اصرار کیا۔

جس پر جے یو آئی نے کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ حکومت سازی میں حصہ نہیں لیں گے، ہمیں تحفظات ان سے ہیں جنہوں نے الیکشن کروائے۔

Comments

- Advertisement -