تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ایف بی آر کی بڑی کارروائی، 1.4 ارب کا اسکینڈل پکڑلیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پوسٹ کلیئرنگ آڈٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1.4 ارب کا اسکینڈل پکڑلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پوسٹ کلیئرنگ آڈٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بڑا اسکینڈل پکڑ لیا، حکام نے بتایا کہ ایکسپورٹ سہولت اسکیم کا غلط استعمال کیا جارہا تھا۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ایکسپورٹ سہولت اسکیم کا ٹیکسٹائل مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا گیا اسی اسکیم کے تحت رعایتی نرخوں پر کپڑا تیار کیا گیا اور ایکسپورٹ کیا جانے والا 16 ارب کا کپڑا مقامی مارکیٹ میں فروخت کردیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ اس خرید و فروخت میں 1.4 ارب روپے کا ٹیکس اور ڈیوٹی چوری کی گئی جبکہ حکام نے غیر قانونی فروخت کا 2194 ملین ٹن کپڑا بھی پکڑا لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -