اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

ایف بی آر افسر نے گھر کے اخراجات پورے کرنے کیلئے وزیراعظم سے کرپشن کی اجازت مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایف بی آر افسر نے گھر کے اخراجات پورے کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف سے کرپشن کی اجازت مانگ لی اور کہا مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات تنخواہ سے پورے نہیں ہو رہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوشربا مہنگائی سے سرکاری افسران بھی تلملا اٹھے، ایف بی آر افسر نے وزیراعظم سے کرپشن کرنے کی اجازت مانگ لی۔

ان لینڈ ریونیو افسرنے وزیراعظم کو خط لکھ کر کرپشن کی اجازت مانگی، ،افسر نے خط میں لکھا مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات تنخواہ سے پورے نہیں ہو رہے، گھریلو اخراجات ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے تک جبکہ تنخواہ کم ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین کو پرفارمنس الاؤنس دیاجائے، تنخواہ نہیں بڑھاتے تو کرپشن کی اجازت دی جائے۔

افسرکا کہنا تھا کہ نیب، ایف آئی اےسمیت دیگراداروں میں تنخواہ زیادہ ہے، ینگ افسران کومراعات نہیں ملتی،پرفارمنس الاؤنس 2015 سے بند ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں