اشتہار

ایف بی آر کا 15 سے 20 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف (ایف بی آر) نے پندرہ سے بیس لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانےکا فیصلہ کرتے ہوئے یک سوپینتالیس ڈسٹرکٹ ٹیکس دفاتر کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف (ایف بی آر) نے جون دوہزار چوبیس تک پندرہ سےبیس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں ایف بی آر کے لیے ملک بھر میں ایک سو پینتالیس ڈسٹرکٹ ٹیکس آفسز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

- Advertisement -

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو مطلوبہ سطح تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ان لینڈ ریونیو کے ڈسٹرکٹ افسران مختلف محکموں اور اداروں سے ممکنہ ٹیکس دہندگان کے بارے میں تھرڈ پارٹی ڈیٹا حاصل اور استعمال کریں گے۔

اس کے علاوہ نان فائلرز کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس دوہزار ایک میں متعارف کرائے جانے والے سیکشن ایک سو چودہ بی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نئے سیکشن کے تحت نوٹس ملنے پر ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے بجلی و گیس کے کنکشنز کاٹے جائیں گے اور موبائل سمز بلاک کی جائیں گی۔

چیئرمین نادرا نے ایف بی آر کو ڈیٹا انٹگریشن کے ذریعے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں