اشتہار

وفاقی حکومت کااسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات کرانےکا آرڈرچیلنج کرنیکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقل مل چکی، اور اس پر انٹرا کورٹ اپیل کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال نے تصدیق کی کہ عدالت سے انٹرا کورٹ اپیل پر آج ہی سماعت کرنے کیا استدعا کی جائے گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کل ممکن نہیں ہیں، انتخابی سازو سامان کی ترسیل، سیکیورٹی ودیگر تیاریاں ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو ہی ہونگے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم

ذرائع کا بتانا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے الیکشن کمیشن کےفیصلے کیخلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو ہی ہونگے۔

عدالت نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواستوں کو منظور کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں