پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

جن کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے چاہیے تھے انہوں نے وائٹ پیپر جاری کیا ہے، شیری رحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا کہ جن کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے چاہیے تھے انہوں نے وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔

سینیٹر و وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے موجودہ حکومت کی 8 ماہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کیا ہے، جن کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے چاہیے تھے انہوں نے وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے 4 سال کے بدترین دور اقتدار کا حساب دینے کو تیار نہیں ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو 4 سال ملک پر مسلط رہنے کہ بعد کہتے ہیں ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں تھا۔

وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ ملک کو مفلوج اور حکومت کو مقروض کرنے والے کس منہ سے وائٹ پیپر جاری کر رہےہیں؟۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جس نہج پر پی ٹی آئی نے ملک کو پہنچایا تھا وہاں سے نکلنے میں 8 ماہ نہیں کئی سال لگ جائیں گے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کس کو ملے؟، قرضہ نہیں لونگا والوں نے ملکی قرضاجات میں 70 فیصد اضافہ کیوں کیا؟ کرپشن کا بیانیہ بنانے والے خود کرپشن میں نااہل کیوں ہوئے؟۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں