اشتہار

ہتھنی نورجہاں کا علاج جاری، آصفہ بھٹو کی جانب سے چھڑکاؤ والے پنکھے لگا دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کا علاج جاری ہے جبکہ پی پی رہنما آصفہ بھٹو کی جانب سے پانی چھڑکاؤ والے پنکھے لگا دیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نورجہاں کا علاج جاری ہے اور ڈائریکٹر زو نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز اس کے ٹیسٹ اور الٹرا ساؤنڈ بھی کیے گئے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد اسے فور پاز ٹیم کو ارسال کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر کے مطابق ہتھنی کا ہر 3 سے 4 گھنٹے میں پہلو تبدیل کرایا جا رہا ہے اور آج صبح بھی اس کی پوزیشن تبدیل کرائی گئی جب کہ ملٹی وٹامنز ڈرپس اور ادویات بھی دی جا رہی ہیں جس سے نورجہاں کا انرجی لیول بڑھا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ہتھنی کی صحت کے لیے ماہرین پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ ڈاکٹرز ہتھنی کی صحت سے متعلق فور پاز ٹیم سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور اس کی جانب سے دی گئی ہدایات پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ہتھنی کیلیے پی پی رہنما آصفہ بھٹو کی جانب سے پانی کا چھڑکاؤ کرنے والے 6 پنکھے بھیجے گئے تھے جو لگا دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نورجہاں کے کمپاؤنڈ کو جراثیم اور کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کیلیے چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں