اشتہار

جعلی افغان دستاویزات تیار کرنیوالا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی افغان دستاویزات تیار کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پشاور میں دکان پر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران جعلی افغان دستاویزات تیار کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے جعلی کرنسی، افغان حکومت کی مہریں، شادی اور پیدائش سرٹیفکیٹ برآمد کرلی ہے۔

- Advertisement -

کارروائی کےدوران ایک کمپیوٹر، پرنٹر،اسٹیمپ مشین بھی برآمد ہوا، گرفتار ملزم شاہ محمد قصہ خوانی بازار میں جعلی دستاویزات تیارکرتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں