تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، غیر قانونی سمز کے اجراء میں ملوث ملزم گرفتار

کوئٹہ : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی سمز کے اجراء میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے ہزاروں ایکٹیو سمز، ووٹر لسٹیں اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی سمز کے اجراء میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایف آئی نے بتایا کہ ملزم عرفان عاشق کو کوئٹہ سےگرفتار کیا گیا اور ملزم سے 2100 ایکٹیوٹڈ سمز،1973 سیلیکون انگوٹھے،1947 پیپر انگوٹھے شیٹ ، 271 سیلیکو شیٹ، 20 ووٹر لسٹیں اور موبائل فونز برآمد کرلئے۔

ملزم کیخلاف کارروائی کیلئے پی ٹی اے کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ، ملزم ہزاروں کی تعداد میں سمز غیرقانونی طریقے سے ایکٹیو کرنے میں ملوث تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ آئی ایف آئی نے گرفتار ملزم کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یاد رہے فروری میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سمز کے اجراء میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا تھا ، ملزم اسامہ خان کو روات سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم غیر قانونی طریقے سے سمز ایکٹو کرنے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم سے170سیلیکون انگوٹھے، 24 ایکیویٹڈ سمز، 16 شناختی کارڈ اور 5 موبائل فونز برآمد کرلیے تھے۔

Comments

- Advertisement -