تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج

ایف آئی اے نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے یہ مقدمہ دفعہ 124 اے اور 505 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یہ مقدمہ دفعہ 124 اے اور 505 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین نے ایف آئی اے کو تسلی بخش جواب نہیں دیے اور ملزم شواہد چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ شوکت ترین کی آئی ایم ایف سے تعاون نہ کرنے کے حوالے سے آڈیو لیک ہوئی تھی۔ یہ آڈیو شوکت ترین کی سابق وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو پر مبنی تھی۔

اس آڈیو کال میں شوکت ترین نے تیمور جھگڑا سے سوال کیا تھا کہ آپ نے خط بنا لیا؟ تیمور جھگڑا نے جواب دیا کہ میرے پاس پرانا خط ہے، راستے میں ہوں بنا کر آپ کو بھیجتا ہوں۔

شوکت ترین نے کہا کہ خط میں پہلا اور بڑا پوائنٹ ہو گا، سیلاب نے کے پی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے پیسہ چاہیے، میں نے لغاری کو بھی کہہ دیا ہے، اس نے بھی یہی کہا کہ ہمیں بہت پیسے خرچ کرنے پڑیں گے۔

تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ ویسے یہ بلیک میلنگ کا حربہ ہے، پیسے تو کسی نے ویسے ہی نہیں چھوڑنے، میں نے تو پیسے نہیں چھوڑنے، پتہ نہیں لغاری پیسے چھوڑے گا یا نہیں۔

جس پر شوکت ترین نے کہا کہ آپ نے پیسے نہیں چھوڑنے تو اس سے بھی نہیں چھڑوائیں گے، آج یہ خط لکھ کر آئی ایم ایف والی ایشٹرس کو کاپی بھیج دیں گے تاکہ ان کو پتہ چلے یہ جو پیسے ہم سے رکھوا رہے تھے وہ پیسے ہم لیں گے۔

اس پر تیمور جھگڑا نے بتایا کہ میں یہاں پر آئی ایم ایف کے نمبر ٹو کو جانتا ہوں، میں اس سے معلومات لیتا رہا ہوں، مجھے محسن نے بھی فون کیا تھا، اس سے بھی بات ہوئی تھی، خان صاحب اور محمود خان نے کہا تھا ہمیں اکٹھے پریس کانفرنس کرنی چاہیے۔

شوکت ترین نے جواب دیا کہ وہ پریس کانفرنس نہیں ہونی وہ یہ تھا کہ یہ ہم کرلیں گے، اس کے بعد ہم پیر کو سیمینار کریں گے، اس پر پریس کانفرنس کرنی ہے تو وہ بھی ہم کر سکتے ہیں پہلے خط بھیج دیں۔ جس پر تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے پہلے خط بھیجتے ہیں۔

اس آڈیو کے لیک ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کی تھی اور ایف آئی اے نے تحقیقات کے دوران شوکت ترین کو طلبی کے سمن بھی جاری کیے تھے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت بھی دے دی تھی۔

وزیر داخلہ کی اجازت کے بعد یہ کہا جا رہا ہے کہ ایف آئی اے نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور شوکت ترین کو جلد گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -