اشتہار

آؤ امن کی طرف‘ اسلام کی دعوت دیتے مراکشی فٹبالرز کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 18 دسمبر کو دفاعی چیمپئن فرانس اور میسی کی ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ کے کئی میچز میں اپ سیٹ دیکھنے میں آئے پہلا اپ سیٹ تب ہوا جب سعودی عرب نے ارجنٹینا کو شکست دی اس کے بعد مراکش کی ٹیم نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور رونالڈو کی پرتگال کو 1-0 سے ہرایا۔

- Advertisement -

میدان میں مراکش کے کھلاڑیوں کی کئی جذباتی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جسے فٹبال شائقین کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا۔

تاہم اب مراکش کے دو فٹبالرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ لوگوں کو اسلام کی دعوت دے رہے ہیں۔

انسٹاگرام لائیو میں مراکشی فٹبالرز زکریا ابوخل اور عبدالحمید صابری نے کہا کہ ’ہمارے ساتھ شامل ہوجاؤ، اسلام میں شامل ہوجاؤ، آؤ امن اور خیر کی طرف آؤ۔‘

دونوں فٹبالرز راؤنڈ 16 میں اسپین کے خلاف فتح کے بعد ہوٹل واپسی کے دوران کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے اور لوگوں کو اسلامی کی دعوت دیتے دکھائی دیے۔

زکریا ابوخل اور عبدالحمید صابری نے شہادت کی انگلیاں اٹھائیں اور کیپشن میں لکھا کہ ’غیرمسلم ہمارا ساتھ دیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں فرانس نے مراکش کو شکست دی تھی جس کے بعد بھی کھلاڑی میدان میں سجدہ شکر کرتے دکھائی دیے تھے۔

مراکش کے پاس سیمی فائنل میں شکست کے بعد کانسی کا تمغہ جیتنے کا موقع ہے، ہفتے کو مراکش اور کروشیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں