اشتہار

خوبصورتی کے لیے انجیر اور زیتون کا استعمال نہایت فائدہ مند

اشتہار

حیرت انگیز

انجیر اور زیتون کو قدرت کی طرف سے دو انمول تحفوں کے طور پر تعبیر کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا، دنوں ہی اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتے ہیں۔

انجیرلذت سے بھرپور سردیوں کی سوغات ایک خشک پھل ہے، اس میں وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ زیتون اور انجیر کے تیل میں قدرت نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ وہ انسانی صحت کیلئے بے حد مفید ہوتے ہیں۔

چہرے، بال اور جسم میں بہترین تبدیلی کے حوالے سے بھی دونوں اجزا آپ کے لیے کافی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ذیل میں خوبصورتی بڑھانے کے لیے ان کے استعمال کا طریقہ بتایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

نرم انجیر کے 3 دانے آدھا کپ زیتون کے تیل میں اچھی طرح ڈبو دیں اور اسے 7 دنوں کے لیے چھوڑ دیں۔ ایک ہفتے بعد اس زیتون کے تیل، انجیر اور ایک اخروٹ کو اچھی طرح سے گرائنڈ کرلیں۔

کِھلتا چہرہ اور اچھے بال
اس آمیزے کو چہرے اور بالوں دنوں پر لگایا جاسکتا ہے، گرائنڈ کیے ہوئے میٹریل میں سے ایک چمچ لے کر چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے چہرے کو ملیں پھر تھوڑی دیر بعد دھو لیں۔

اس عمل سے آپ خود مشاہدہ کریں گے کہ چہرہ تروتازہ اور کِھل اٹھا ہے۔ اسی طرح مذکورہ پیسٹ کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں کچھ دیر چھوڑنے کے بعد شیمپو سے سر دھو لیں۔ کم از کم 2 ہفتے تک روزانہ استعمال کرنے پر آپ بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ آمیزہ کھانے میں بھی فائدہ مند ہے
زیتون، انجیر اور اخروٹ کا یہ آمیزہ کھانے میں بھی فائدے کا حامل ہے، روزانہ ایک چمچ کھانے سے بواسیر کا مرض جاتا رہتا ہے اس کے علاوہ معدہ اور آنتوں میں جلن کے خاتمے کے لیے بھی یہ مفید ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں