اشتہار

’کنتارا‘ نے کے جی ایف ٹو اور آر آر آر کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

رشبھ شیٹھی کی ہدایت کاری میں بنی ساؤتھ انڈین فلم کنتارا نے 17 دنوں‌ میں‌ 20 کروڑ‌سے زائد کمالیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کنتارا کی کامیابی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے مشہور فلموں کے جی ایف ٹو اور آر آر آر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ہدایت کار رشبھ شیٹھی نے فلم میں اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔

- Advertisement -

کنتارا کی کاسٹ میں پرامود شیٹھی، دیپک رائے، سپتھامی گودا، مناسی سدھیر، اچیوت کمار، کشور، نوین دی پادل نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلم کی کہانی ایک گاؤں کنتارا کمبلا اور بھوتھا کولا کی روایتی ثقافت کو اجاگر کرتی ہے اور یہ دکھایا گیا ہے کہ گاؤں والوں اور بری قوتوں کے درمیان جنگ چھڑ جاتی ہے۔

فلم کو آئی ایم ڈی پی پر زبردست ریٹنگ مل رہی ہے اور 10 میں سے 9.5 ریٹنگ دی گئی ہے جبکہ کے جی ایف ٹو اور آر آر آر کو بالترتیب 8.4 اور 8.0 ریٹںگ ملی تھی۔

ساؤتھ کے سپر اسٹار پربھاس اور دھنش نے بھی سوشل میڈیا پر فلم کی تعریف کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے محض 17 دنوں میں 20 کروڑ روپے کما لیے ہیں اس کا منافع 93 کروڑ روپے یعنی 450 فیصد سے زیادہ ہوگیا ہے۔

فلمی ناقد کے مطابق دیوالی پر دو بڑی فلمیں تھینک گاڈ اور رام سیتو ریلیز ہورہی ہے لیکن رشبھ کی یہ فلم باکس آفس پر کمائی کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ایک بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں