اشتہار

کمسن سوتیلے بیٹے کو قتل کرنے پر ماں کو 15 سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی خاتون کو  اپنے کمسن سوتیلے بیٹے کے قتل کے الزام میں کراؤن کورٹ نے 15 سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 7 اگست 2021 میں پیش آیا تھا، جہاں سوتیلی ماں نے ایک ویڈیو بنائی جسے اس نے اپنے شوہر کو شیئر کیا، اور کہا کہ میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمسن بچہ کرسی سے گرجاتا ہے جس کے باعث اسے شدید چوٹیں آتی ہیں لیکن اس کی سوتیلی ماں لیلا بورنگٹن ایمبولینس بلانے کے بجائے اس کی ویڈیو بناتی رہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ 3 سالہ ہاروے کو شدید چوٹیں آئیں ہیں، اس کی کھوپڑی ٹوٹی ہوئی ہے اور دماغ میں خون جم ہوا ہے ساتھ ہی جسم میں ٹوٹے ہوئے بازو سمیت کئی دیگر پرانے زخم بھی پائے گئے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بچے پر تشدد کیا گیا ہے۔

تاہم لندن کی کراؤن کورٹ  کے سامنے سوتیلی ماں نے اپنا جرم قبول کیا جس کے بعد کورٹ نے قتل حملہ اور شدید جسمانی نقصان پہنچانے کے جرم میں لیلا کو  15 سال کے لیے جیل بھیج دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں