تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

سیکریٹری خزانہ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بجائے امریکا پہنچ گئے

اسلام آباد : سیکریٹری خزانہ یعقوب حامد شیخ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بجائے امریکا پہنچ گئے ، ان کو سپریم کورٹ نے انتخابات کیلئے 21 ارب جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری خزانہ یعقوب حامد شیخ امریکا پہنچ گئے ،ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری خزانہ نےسپریم کورٹ کی ہدایت پرآج پیش ہونا تھا۔

ذرائع نے کہا کہ سیکریٹری خزانہ کوسپریم کورٹ نے انتخابات کیلئے 21 ارب جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، انھیں سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو آج 21 ارب روپے جاری کرنا تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خزانہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی اسپرنگ میٹنگ میں شرکت کے لیے امریکا گئے ہیں، عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی اسپرنگ میٹنگز 16 اپریل کو ختم ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری خزانہ یعقوب حامدشیخ کا دورہ امریکا 16 اپریل کو ختم ہوگا۔

خیال رہے پنجاب میں انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا آج آخری دن ہے ، حکومت نے معاملے پر فیصلہ کا اختیارپارلیمنٹ کو دے دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا، کابینہ ارکان نے موقف اپنایا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے ،فیصلہ وہ کرے، سپریم کورٹ کا چار تین کا فیصلہ ہے، تین دو کو کیسے تسلیم کرلیا جائے؟

اعلامیے میں کہا گیا تھا وزارت خزانہ کو وزارت قانون کی مشاورت سے پارلیمان سے رہنمائی لینے کی ہدایت کی اور وزارت خزانہ رہنمائی کیلئے سمری تیار کر کے آج پھر بلائے گئے کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

Comments

- Advertisement -