تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

فردوس شمیم نقوی کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ پولیس نے فردوس شمیم نقوی کو پہلوان گوٹھ سے حراست میں لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما پر حالیہ احتجاج کے بعد متعدد مقدمات درج ہوئے، وہ شہر کے مختلف علاقوں میں ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔

علاوہ زیں شارع فیصل پر انصاف ہاؤس کے قریب احتجاج کرنے والی چار خواتین کو بھی پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے۔

خیال رہے کہ 10 مئی کو پولیس نے کالا پل سے سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی علی زیدی کو گرفتار کیا تھا۔ پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی نے گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ علی زیدی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کالا پل کے مقام پر کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کر رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -