اشتہار

روہنگیائی مسلمانوں کے کیمپ میں خوفناک آتشزگی، ’سب کچھ جل گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیشی سرحد پر قائم روہنگیا مسلمانوں سے بھرے کیمپ میں خوفناک آتشزدگی سے پناہ گزینوں کا بچاکچا سامان بھی جل گیا۔

فائر آفیشل اور اقوام متحدہ کے جنوبی بنگلا دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے بھرے پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد بےگھر ہو گئے ہیں۔

یہ آگ سرحدی ضلع کے کاکس بازار میں قائم کیمپ 11 میں لگی جہاں دس لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزین رہتے ہیں جن میں سے زیادہ تر افراد 2017 میں میانمار حکومت اور فوجی مظالم سے جان بچا کر آئے تھے۔

- Advertisement -

کاکس بازار کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ رفیق الاسلام نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ہمارے پاس فی الحال نقصانات کا تخمینہ نہیں ہے لیکن واقعے میں کوئی جانی نقصان فوری طور پر رپورٹ نہیں ہوا۔

رفیق الاسلام نے مزید کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے پولیس اور پناہ گزینوں کے امدادی محکموں کے اعلیٰ اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

نمائندہ الجزیرہ کے مطابق آگ ابھی بھی لگی ہوئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کھانا پکانے کے سلنڈر کی وجہ سے واقہ رونما ہوا، یہاں زیادہ تر گھر بانس سے بنے ہوتے ہیں اس لیے آگ تیزی سے پھیلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں