تازہ ترین

کراچی میں فائرنگ، کار سوار جاں بحق

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن عیدگاہ موڑ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 37 سالہ رفیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ مقتول کسی جگہ سے ڈیلنگ کے بعد واپس جا رہا تھا اور اسے پیچھا کرنے کے بعد ٹارگیٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ ملزمان نے ایک ہی گولی چلائی جو مقتول کو پیچھے گردن میں لگی اور موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے واقعے کے عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقتول کے پاس بیگ بھی تھا جو مسلح ملزمان اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -