تازہ ترین

وزیر خارجہ آج ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس آج سے ڈیووس میں شروع ہوگا، جس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ .

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو عالمی اقتصادی فورم کے صدرکی دعوت پرسوئٹزرلینڈ کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گی اور عالمی، علاقائی مسائل پر فورم کی متعدد تقریبات میں شریک ہوں گے۔

وزیر خارجہ سیاسی، معاشی، علاقائی سلامتی، استحکام کیلئے چیلنجز پر پاکستانی نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے اور موسمیاتی تغیر، خوراک و توانائی تحفظ پر اظہار خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ مہنگائی، معاشی سرگرمیوں ودیگرمسائل پرترقی پذیردنیاکےنقطہ نظرکواجاگرکیاجائےگا۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ سیاسی، کاروباری رہنماؤں، عالمی سربراہان، سول سوسائٹی کےافرادسےملاقات کرینگے،

Comments

- Advertisement -