تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کی ملاقات

واشنگٹن : وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کی ملاقات میں اقتصادی شراکت داری کو بڑھانےکی ضروروت پر زوردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کی ملاقات ہوئی ، اس حوالے سے اعلامیے مین کہا کہ ڈونلڈ لو نے ورلڈ بینک ہیڈ کوارٹرز میں وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کی، ملاقات میں نائب معاون وزیر الزبتھ ہورسٹ، سفیر مسعود خان اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کےعزم کا اظہار کیا گیا اور متبادل توانائی، زراعت، موسمیاتی تبدیلی اور ٹیک انڈسٹری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ساتھ ہی فریقین نے اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے پر زور دیا۔

امریکی وفد کو پاکستانی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا گیا، اصلاحاتی ایجنڈے میں ٹیکس نیٹ بڑھانے، توانائی کے شعبےمیں بہتری اور نجکاری شامل ہے۔

آئی ٹی، زراعت اور معدنیات میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے مواقع کی نشاندہی کی گئی، وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ یو ایس آئی ڈی ایف سی اور ایگزم بینک کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ سکریٹری مسٹر ڈونالڈ لو اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری آف یو ایس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ مسز الزبتھ ہورسٹ کی واشنگٹن میں پاکستانی وزیر خزانہ سے ملاقات ہوئی۔

ایک اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف امور پر بات چیت کی گئی اور ملاقات میں متبادل توانائی کے ذرائع، زراعت اور موسمیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اقتصادی شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا گیا، وزیر خزانہ نے ملاقات میں پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا چاہتا ہے، توانائی کے شعبے اصلاحات اور نقصانات میں کمی کی جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنا چاہتے ہیں، امریکی سرمایہ کار آئی ٹی، زراعت اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی لے سکتے ہیں، پاکستان یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن اور ایگزم بینک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

Comments

- Advertisement -