تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج برقرار، فلائٹ آپریشن متاثر

پنجاب کے مختلف مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج برقرار ہے ملتان ائیرپورٹ کے اطراف حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث جدہ سے آنیوالی پرواز کو کراچی موڑ دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج بدستور برقرار ہے جس کے باعث شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ایئرپورٹس کے اطراف دھند چھائے رہنے کے باعث ملکی اور غیر ملکی فلائٹ آپریشن بھی کئی روز سے متاثر ہے جب کہ موٹر ویز کو بھی کئی مقامات پر بند کرنا پڑ رہا ہے۔

لاہور، ملتان رحیم یار خان، فورٹ عباس، دنیا پور، میلسی، ڈسکہ، اوکاڑہ، شاہ کوٹ، جلال پور بھٹیاں، احمد پور شرقیہ ودیگر شہروں اور میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے جب کہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

دھند کے باعث لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے درخانہ تک بند کردیا گیا ہے۔ موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند ہے۔ موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر ویز نے بتایا کہ سڑکیں عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کی گئی ہیں۔ مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب ملتان ایئرپورٹ اور اطراف میں شدید دھند چھائی ہونے اور حد نگاہ 150 میٹر تک محدود ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ نجی ایئرلائن کی جدہ سے آنے والی پرواز کو کراچی موڑ دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی دبئی سے ملتان کی پرواز پی کے 222 منسوخ کردی گئی ہے۔ نجی ایئر لائن کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز تاخیر کا شکار ہے اور اب اس کی متوقع آمد دوپہر 12 بجے بتائی جا رہی ہے۔ اسی طرح نجی ایئر لائن کی شارجہ کیلئے پرواز تاخیر سے سہ پہر 3 بج کر40 منٹ پر روانہ ہوگی۔ پی

علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور پر جزوی دھند ہے۔ پی آئی اے کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 204 کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا ہے۔ نجی ایئر لائن کی دبئی سے لاہور اور دبئی جانے والی پر پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

Comments

- Advertisement -