تازہ ترین

نیپال میں غیر ملکی سیاحوں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام ہلاک

نیپال کے پہاڑی سلسلے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 5 غیر ملکی سیاح اور مقامی پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت کھٹمنڈو کے شمال مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں سیاحوں کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام سیاح ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے پانچ سیاحوں کا تعلق میکسیکو سے تھا جب کہ پائلٹ نیپالی تھا۔

ماننگ ایئر ہیلی کاپٹر ایورسٹ ریجن میں لوکلا کے قریب واقع علاقے سورک سے اڑان بھر کر دارالحکومت کٹھمنڈو کی جانب روانہ ہوا تھا لیکن دس منٹ بعد ہی اس سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ ہمالیائی ملک کے رن ویز دنیا کے دور دراز اور مشکل ترین رن ویز میں شامل ہیں۔ یہ رن ویز برف پوش چوٹیوں کے درمیان گھرے ہوئے ہیں جہاں اڑان بھرنا ماہر اور تجربہ کار پائلٹوں کے لیے بھی ایک چیلنج ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -