تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سابق آسٹریلوی کرکٹر کو جیل ہو گئی!

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت منسوخ ہونے پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر جن کی دو روز قبل گھریلو تشدد سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت منسوخ ہوئی تھی انہیں سن شائن کوسٹ جیل کے سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مائیکل سلیٹر جیل میں عام قیدیوں کی طرح رہ رہے ہیں۔ ان کے سیل کی لائٹس 9 بجے بہت کم کر دی جاتی ہیں اور جیل کا اسٹاف سیل کو ہر گھنٹے بعد چیک کرتا ہے۔

مائیکل سلیٹر کو 31 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہین ریمانڈ سینٹر بھیجے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ 54 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کے مقدمات کی سماعت پیر کو مقامی عدالت میں ہوئی تھی۔

انہیں ریاست کوئنز لینڈ میں کیے گئے مبینہ 19جرائم سے متعلق الزامات کا سامنا ہے جن میں 5 دسمبر 2023 اور 12 اپریل 2024 کے درمیان گھریلو تشدد، غیر قانونی تعاقب یا دھمکیاں دینا، رات کے وقت گھر میں داخل ہونا، حملہ آور ہونا، جسمانی نقصان پہنچانا اور گلا دبا کر دم گھوٹنے جسے سنگین الزامات شامل ہیں۔

دو روز قبل جب ان کی ضمانیت منسوخ ہوئی تھی تو وہ عدالت کے اندر گر پڑے تھے۔

واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر 2004 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران 74 ٹیسٹ میچوں میں 5 ہزار 312 رنز بنائے اور 42 ون ڈے میچز میں 987 رنز اسکور کیے۔

وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری کے شعبے سے منسلک ہو گئے تھے اور کامیاب کمنٹیٹر شمار کیے جاتے تھے۔

Comments

- Advertisement -