اشتہار

کیا ہمارے ایٹمی اثاثے دباؤ میں ہیں؟ رضا ربانی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ عوام کو جاننے کا حق ہے کہ کیا ہمارے ایٹمی اثاثے دباؤ میں ہیں وزیراعظم پالیسی بیان دیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستان کو قومی و اسٹریٹیجک مفادات کے برخلاف اقدامات پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ عوام کو جاننے کا حق ہے کہ کیا ہمارے ایٹمی اثاثے دباؤ میں ہیں؟

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے کلک کریں:

- Advertisement -

رضا ربانی نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے اور وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پالیسی بیان دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت چین کے سوا ہمارے تمام دوست ملک ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ کیا چین سے اسٹریٹیجک تعلقات خطرات سے دوچار ہیں؟ یہ بھی عوام جاننے کا حق رکھتے ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے بڑھتی دہشتگردی اور ٹی ٹی پی معاملے پر بھی کوئی بریفنگ نہیں دی۔ لگتا ہے پی ٹی آئی کی طرح موجودہ حکومت بھی پارلیمنٹ اور آئین سے آزادی چاہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں