قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ریڈ اور وائٹ بال کے لیے الگ الگ کھلاڑیوں کا ایک سیٹ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔
وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جب آپ ٹی ٹوئنٹی سے سیدھا کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میں لاتے ہیں تو انجریز اور تنقید کی بھی توقع رکھیں۔
انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ نسیم شاہ اور حارث رؤف حال ہی میں اس کی بڑی مثالیں ہیں، ریڈ اور وائٹ بال کے لیے کھلاڑیوں کا الگ سیٹ بنائیں۔
When you bring players straight from T20 to Test. Expect injuries and criticism. Resent casualties Naseem Shah & Haris Rouf. Prime example. Separate set of players for red/white ball cricket required. @MuhammadWasim77 #PAKvNZ @TheRealPCB
— Waqar Younis (@waqyounis99) December 14, 2022
ساتھ ہی وقار یونس نے چیف سلیکٹر محمد وسیم اور پی سی بی کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اس بات کو مد نظر رکھی۔