اشتہار

عالمی ڈونرز کانفرنس: فرانس کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا : فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے فوری طور پر 1کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اضافی ایک کروڑ ڈالر بھی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے جنیوامیں عالمی ڈونرزکانفرنس کا آغاز ہوگیا ، جس میں چالیس ملکوں کے سربراہان اور نمائندے شریک ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے ، پاکستان نے بہادری کیساتھ سیلاب سے ہونیوالی تباہی کا مقابلہ کیا۔

- Advertisement -

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ سیلابی تباہی سےنمٹنے کیلئے پاکستان کو فوری امداد کی ضرورت ہے، ہم سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے فوری طور پر 1کروڑ ڈالر دیں گے، اس کے علاوہ متاثرین کی بحالی اور بیماری سے نمٹنے کیلئے اضافی ایک کروڑ ڈالر بھی دیں گے۔

ایمانوئیل میکرون نے مزید کہا کہ فرانس 300ملین یورو سے زائد بحالی کےپراجیکٹس فوری طورپر شروع کررہاہے، عالمی برادری سے ملکر طویل المدتی اور روزانہ کی بنیادپرپاکستان کوتکنیکی معاونت دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں