تازہ ترین

’بابا میری دوسری ’ماما‘ اچھی تھیں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ ’سیریل‘ فراڈ اختتام کی جانب گامزن ہے، گزشتہ قسط نے بھی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی اور ناظرین یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ آخری قسط میں کیا ہونے جارہا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں احسن خان (شجی)، صبا قمر (مایا)، میکال ذوالفقار (شان)،  نعیمہ بٹ (طوبیٰ)، اسما عباس (شان، کی سوتیلی والدہ)، محمود اسلم (مایا کے والد)، ندا ممتاز (والدہ، رابعہ کلثوم، عدنان صمد، سیفی حسن، نازلی نصر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

فراڈ کے ٹائٹل سونگ میں معروف گلوکار علی ظفر اور حنا نصر اللہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے ہیں اور اس کی کہانی عالیہ مخدوم نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی شجی، شان، مایا، طوبیٰ اور شان کی سوتیلی والدہ کے گرد گھومتی ہے، فراڈ میں دکھایا گیا کہ کس طرح شان کی والدہ اپنے بیٹے پر بھروسہ کرنے کی بجائے شجی پر بھروسہ کرتی ہیں اور شان کے بیرون ملک جاتے ہی جائیداد پر قابض ہوجاتی ہیں۔

ادھر شان بیٹی زمل کو لے کر گھر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، شجی جو پہلے ہی مایا سمیت دیگر لڑکیوں کو شادی کے بعد ان کے ساتھ فراڈ کرچکے ہیں وہ طوبیٰ کو بھی دھوکا دیتے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ شان کی بیٹی ’زمل‘ بابا سے کہتی ہیں کہ ’ماما کے پاس چلیں لیکن کونسی والی؟ وہ بیٹی سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے کس کے پاس جانا ہے؟‘

’وہ کہتے ہیں کہ میں تو سوچ رہا تھا کہ آپ کی اصلی ماما (پہلی اہلیہ) کے پاس جانا چاہیے، زمل کہتی ہیں کہ انہوں نے انکل سے شادی کرلی وہ اب مجھ سے پیار بھی نہیں کرتی ہیں وہ دوسرے بے بی سے پیار کرتی ہیں۔‘

شان کہتے ہیں کہ ’اب ایسا بھی نہیں ہے پیار تو وہ آپ سے کرتی ہیں۔‘ وہ پوچھتے ہیں کہ ’نئی والی ماما اچھی تھیں؟ زمل کہتی ہیں کہ ’بہت اچھی تھیں میں انہیں یاد کرتی ہوں، وہ بیٹی سے کہتے ہیں کہ کچھ دنوں کے لیے امریکا چلتے ہیں پہلی ماما سے مل بھی آئیں گے لیکن وہ پھر یہی کہتی ہیں کہ نئی والی ماما (مایا) زیادہ اچھی ہیں۔‘

آخری قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’والدہ کو بیٹے کے ساتھ کیے گئے دھوکے کی سزا اس صورت میں ملی کہ ان کی طبیعت بگڑ گئی ہے جبکہ مایا فراڈ کرنے والے شجی کو سبق سکھانا چاہ رہی ہیں۔‘

فراڈ کی آخری قسط میں کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے ہفتے 31 دسمبر تک انتظار کریں۔

Comments

- Advertisement -