تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مفت آٹا تقسیم میں آج بھی بدنظمی، آٹے میں بُرادے کی ملاوٹ کی شکایات

وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب اور کے پی میں مفت آٹے کی تقسیم جاری ہے آج بھی کئی علاقوں میں بدنظمی کے واقعات ہوئے جب کہ آٹا غیر معیاری ہونے کی بھی شکایات ملیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان پیکیج کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مستحق عوام کو مفت آٹے کی تقسیم جاری ہے۔ آج بھی کئی علاقوں میں بدنظمی کی شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد وہاں آٹے کی تقسیم بند کر دی گئی جب کہ کچھ علاقوں سے آٹے کے غیر معیاری ہونے کی شکایات بھی ملی ہیں۔

ایبٹ آباد میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران خواتین اور لیڈیز پولیس اہلکاروں میں جھگڑا ہوگیا۔ خواتین نے مفت آٹا نہ ملنے کا شکوہ کیا ادھر مردان میں اسپورٹس کمپلیکس میں بھی آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی ہوئی ہے۔ شہریوں نے مردان نو شہرہ روڈ بند کر دیا اور آٹا کے حصول میں ناکامی پر پولیس اور اسپورٹس کمپلیکس پر پتھراؤ کیا۔ عوام کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ بھی کی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

مالاکنڈ میں بھی انتظامیہ نے مفت آٹے کی تقسیم روک دی۔ ڈی سی شہاب خان کا کہنا تھا کہ عوام کے رش اور دھکم پیل کے باعٹ آٹا پوائنٹس بند کیے گئے ہیں۔ مفت آٹا اب لوکل کونسل کی بنیاد پر تقسیم ہوگا اور کل سے 82 یوسیز میں آٹے کی تقسیم کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

دوسری جانب رنگ پور میں مفت آٹے کے نام پر عوام کو غیر معیاری آٹا فراہم کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کو فراہم کیے جانے والے 10 کلو آٹے کے تھیلے میں 5 کلو سے زائد برادہ نکل رہا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ مفت آٹے کے لے اربوں روپے کی سبسڈی ملوں کو دی گئی اس سے بہتر تھا کہ آٹا ہی سستا کر دیا جاتا۔ وزیراعلیٰ دورے کے ساتھ ایک بار آٹے کے معیارکو بھی چیک کرلیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران مفت آٹا تقسیم پوائنٹ پر بدنظمی اور بھگدڑ کے واقعات میں 5 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -