تازہ ترین

خان پور : کراچی سے جانے والی ٹرین میں آتشزدگی

کراچی سے جانے والی مال بردار ٹرین کی بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے کی وجہ اس میں موجود کوئلے کا ہیٹ اپ ہونا بتایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے جانے والی کوئلہ بردار مال گاڑی میں کوئلہ ہیٹ اپ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی، حادثہ خان پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے فوری اقدامات کرتے ہوئے آگ پرقابو پا لیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل جاری ہے، کلیئرنس کے بعد ٹرین منزل کی جانب روانہ کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بوگی میں پڑا کوئلہ ہیٹ اپ ہونے کی وجہ سے ٹرین کو مین لائن پر روک دیا گیا، مین لائن پر مال گاڑی رکنے کی وجہ سے اپ سائیڈ پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -