اشتہار

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو دہشت گرد بتانے والا فرانس خود دہشت گردوں کا سرپرست نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس : فرانسسیسی سیمنٹ کمپنی لافارژ نے شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کو فنڈنگ کااعتراف جرم کرلیا، لافارژ امریکا کو جرمانے کے طور پر 78 کروڑ ڈالر ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو دہشت گرد بتانے والا فرانس خود دہشت گردوں کا سرپرست نکلا۔

فرانسسیسی سیمنٹ کمپنی لافارژ نے شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کو فنڈنگ کااعتراف جرم کرلیا ، جس کے بعد لافارژ امریکا کو جرمانے کے طور پرسات سو اٹہتر ملین ڈالر ادا کرے گی۔

- Advertisement -

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا کہ فرانسیسی کمپنی دہشت گردوں کیساتھ کاروبار کرے گی ، لافارژ نے کاروبارمیں پستی کی نئی مثال قائم کی۔

ترکی کی خبر رساں ایجنسی نے لافارژ اور فرانسیسی انٹیلی جنس ایجنسی کے درمیان داعش سے متعلق ای میلز اور خط و کتابت افشا کی تھی۔

دستاویزات میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سیمنٹ کمپنی شام سے فرانسیسی انٹیلی جنس کورپورٹ بھی بھیجتی رہی اور خانہ جنگی کےدوران لافارژنے داعش کو سامان اور فیول کی فراہمی ممکن بنائی۔

دستاویزات کے مطابق لافارژ نے داعش کیساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں فرانسیسی انٹیلی جنس ایجنسی کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا۔

دستاویزات میں بتایا گیا تھا کہ داعش نے لافارج سے حاصل سیمنٹ سے اپنے لیے پناہ گاہیں تعمیر کیں بلکہ سیمنٹ کو بیچ کر معاشی ضروریات پوری کیں۔

ترک نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ سیمنٹ کمپنی کے عہدیدار نے فرانسیسی انٹیلی جنس حکام سے ای میل میں پوچھا لافارژ اب بھی شام میں سرگرم ہے اور اسے اپنا کام جاری رکھنے کے لیے ’’مقامی کارندوں‘‘ کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ بتائیں کمپنی کے اعلیٰ افسران اور ہیڈ کوارٹرز کو کیا خطرہ ہے۔

بعد ازاں فرانس کی اعلیٰ عدالت نے بھی لافارژکے خلاف ٹیررفنانسنگ اورجنگی جرائم کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں