اشتہار

’چاندی اور سونے کی پلیٹیں، مودی کا دکھا وا ان کے گلے پڑ گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

جی 20 اجلاس میں چاندی اور سونے کی پلیٹوں کا معاملہ سامنے آنے پر مودی حکومت پر ان کے اپنوں کی جانب سے بھی شدید تنقید کی جارہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے جی 20 سربراہی اجلاس کو لے کر مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی۔

شرد پوار کا مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے ملک میں ایسی کانفرنسوں کی میزبانی کرنا ہمارا فرض ہے لیکن چاندی اور سونے کی پلیٹیں پہلی بار دیکھی گئیں، انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مودی سرکار بیمار ہے، اب کیا کہیں کہ ہندوستان کا راستہ ہے۔

- Advertisement -
فائل تصویر آئی اے این ایس

شرد پوار نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جی 20 جیسے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنا ہمارا فرض ہے، لیکن چاندی اور سونے کی پلیٹیں پہلی بار دیکھیں، انہوں نے کہا کہ ایسے تو کبھی نہیں ہوا۔

شرد پوار کا کہنا تھا کہ ملک میں اس طرح کی کانفرنسیں پہلے بھی دو بار ہو چکی ہیں۔ اب یہ کانفرنس تیسری مرتبہ ملک میں منعقد ہو رہی ہے۔ پہلی دو کانفرنسوں میں دنیا بھر سے لوگ آئے تھے لیکن تب بھی اس طرح کا ماحول نہیں دیکھا تھا، جیسے اب دیکھا گیا ہے۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں پڑھا کہ کسی کانفرنس میں چاندی یا سونے کی پلیٹیں رکھی گئی ہوں، تاہم میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ یہاں آنے والے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کا احترام کرنا ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس ملک کے لیے اہم ہے، لیکن اس کانفرنس کو بنیادی مسائل کے بجائے بعض لوگوں کی عظمت کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جو غیر مناسب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں