تازہ ترین

جنرل(ر) راحیل شریف کو ‘لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ’ سے نواز دیا گیا

لاہور : جی سی یونیورسٹی کی جانب سے جنرل(ر)راحیل شریف کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جنرل(ر)راحیل شریف نے بطور 15 ویں آرمی چیف ملک کیلئےگراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کے اعزاز میں جی سی یونیورسٹی لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔3

تقریب میں جنرل(ر)راحیل شریف کو یونیورسٹی کی جانب سےلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈسےنوازا گیا ، وائس چانسلرپروفیسرسیداصغر زیدی نےجنرل (ر)راحیل شریف کو ایوارڈ سے نوازا۔

جی سی یونیورسٹی آمد پر طلبا نے سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کا پرجوش استقبال کیا۔

جنرل(ر)راحیل شریف نےبطور 15 ویں آرمی چیف ملک کیلئےگراں قدر خدمات سرانجام دیں ، ریٹائرمنٹ کےبعدراحیل شریف 42ممالک کی اسلامک ملٹری کاؤنٹرٹیررازم کولیشن کے پہلے ملٹری کمانڈر بنے۔

اس موقع پر جنرل(ر)راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی سی یونیورسٹی سےبہت سی نامورشخصیات نےتعلیم حاصل کی، آج اپنے مادرعلمی کو ترقی کرتادیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

راحیل شریف کا کہنا تھا کہ میرے دونوں بھائیوں نےبھی گورنمنٹ کالج سےتعلیم حاصل کی، طلبا ہمارےملک کا مستقبل ہیں، تعلیمی اداروں میں اپنے وقت سےبھرپوراستفادہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ زندگی میں کامیابی کیلئےجذبہ اورلگن بہت ضروری ہے، چیلنجزسےنبرآزماہوناسیکھناہےتو نبی کریمﷺکی زندگی کا مطالعہ کریں، زندگی میں تین چیزیں بہت اہم ہیں،کردار،ہمت اورقابلیت۔

راحیل شریف نشان امتیاز کو سعودی حکومت کی طرف سے بھی تمغہ حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈ سےنوازاجاچکاہے۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈدینے پرفخرمحسوس کررہے ہیں، کچھ طلباایسےہوتےہیں جن سے تعلیمی اداروں کاوقار بلند ہوتا ہے، ہم سب کوراحیل شریف اوران کےخاندان کی قربانیوں ،خدمات پرفخر ہے۔

Comments

- Advertisement -