تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پُراسرار بیماری میں مبتلا شخص گھٹنیوں چلنے پر مجبور

عمر رسیدہ برطانوی شخص عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث ہتھیلیوں اور گھٹنوں پر چلنے پر مجبور ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 63 سالہ برطانوی شہری نوجوانی سے ہی اولمسٹیڈ سنڈروم میں مبتلا ہے جس میں انسان پاؤں پر زرد رنگ کی پپٹری نما کھال جم جاتی ہے۔

اس بیماری میں مبتلا شخص کے تلوے آگ کی طرح جلتے ہیں جس کے باعث متاثرہ شخص کا زمین پر قدم رکھنا بھی عذاب سے کم نہیں ہوتا۔

مریض نے بتایا کہ جب وہ 11 برس کے تھے تو اُس وقت اگر کوئی اُن کے پیروں کو ہاتھ لگاتا تھا وہ درد سے چیختے تھے اور پھر جوانی میں آکر اُنہوں نے مرض سے تنگ آخر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

ایلن بینٹلے کا کہنا ہے کہ اب وہ ایک دوا کا استعمال کر رہے ہیں جس سے وہ کچھ دیر چل پھر لیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -