تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مجھ پر گھر توڑنے کا الزام کیوں لگا؟ نہیں جانتی، غنا علی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ شوہر کی سابقہ اہلیہ نے مجھ پر گھر توڑںے کا الزام کیوں لگایا اس بارے میں کچھ نہیں جانتی۔

معروف اداکارہ غنا علی نے حالیہ انٹرویو میں اپنے کیریئر اور شادی کے بعد شوہر کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر گفتگو کی۔

غنا علی نے کہا کہ ’میں پہلے سے تیار تھی کہ لوگ کہیں گے کہ میں نے ایک ہنستا بستا گھر توڑا ہے لیکن ایسا نہیں ہے، میرے شوہر کی سابقہ اہلیہ سب کچھ جانتی تھیں وہ اور میرے شوہر ایک ساتھ خوش نہیں تھے اس لیے ان دونوں نے طلاق لی اور اس کے بعد ہم نے شادی کی اور اس بارے میں وہ خاتون سب کچھ پہلے سے جانتی تھیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہماری شادی کے اعلان کے بعد مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا، مجھ پر گھر توڑنے کا الزام کیوں لگایا، میں یہ سب دیکھ اور سن کر بہت حیران رہ گئی تھی، مجھے یہ بھی بتایا گیا کہ انہوں نے خودکشی کرلی ہے لیکن خاموش تھی کیونکہ میں جانتی ہوں کہ کسی کے لیے بھی یہ سب تسلیم کرنا تھوڑا مشکل ہوسکتا ہے۔‘

اداکارہ نے اپنے شوہر کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ ’میرے شوہر مجھے کہتے ہیں کہ ایسا ردعمل وہاں آْئے جہاں میاں بیوی ایک دوسرے سے خوش ہوں تو سمجھ بھی آتا ہے لیکن جب آپ یہ جانتے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے سے خوش نہیں ہیں، ایک ساتھ نہیں رہنا چاہتے اور یہ بھی جانتے ہیں کہ ایسا کچھ ہوسکتا ہے تو ایسا ردعمل بے وجہ ہے۔‘

غنا علی نے کہا کہ مشکل وقت میں شوہر نے میرا بہت ساتھ دیا ہے، میرے شوہر بہت مہذب آدمی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ میری بیٹی کو بھی ایسا ہی شوہر ملے۔‘

Comments

- Advertisement -