جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

گلگت بلتستان حکومت کا وفاق کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گلگت بلتستان حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز روکے جانے پر وفاق کے خلاف پارلیمںٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کے وزرا نے ترقیاتی فنڈز روکے جانے پر صوبائی کابینہ کا اجلاس ڈی چوک میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات فتح اللہ خان کا کہنا ہے کہ وفاق نے گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ کا آدھے سے زائد حصہ منجمد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے اقدام سے صوبے میں ناگزیر حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ عمران خان کے دور میں صوبے کو بلا تفریق ریکارڈ ترقیاتی بجٹ ملا تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وزرا وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کررہے ہیں ہمارے پاس گندم خریداری کے لیے رقم ختم ہوچکی ہے جبکہ حکومت نے گندم کی سبسڈی پر بھی کٹوتی عائد کردی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں