اشتہار

دنیا بھر میں سونا مہنگا، یو اے ای میں تاریخی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے تاہم متحدہ عرب امارات میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کو فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 1886 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم متحدہ عرب امارات میں اس کے برعکس سونے کے نرخوں میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں سونے کے قیمتوں میں تاریخی چار درہم فی گرام تک کمی ہوئی ہے جب کہ مزید کمی کا بھی امکان ہے۔

- Advertisement -

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رواں ہفتے کے آغاز پر ہی سونے کے نرخوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ 24 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 216 درہم ہو گئی جو پہلے 220.75 درہم تھی۔

اسی طرح 22 قیراط سونے کے ایک گرام کے نرخ 3.75 کی کمی سے 204.05 درہم ہو گئے۔ 21 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت میں 3.05 درہم کمی کے بعد 198 درہم ہوگئی۔

علاوہ ازیں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قمیت 3.25 درہم کی کمی کے بعد 179.75 درہم تک آ گئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صرافہ بازار میں خریداروں کی تعداد نہیں بڑھی۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس وقت صرف غیر ملکی سیاح سونا خرید رہے ہیں جب کہ مقامی خریدار قیمتوں میں مزید کمی کے انتظار میں ہیں۔

ایک شوروم منیجر نے کہا کہ سونے کے نرخوں میں کمی کا اچھا اثر پڑا ہے۔ زیورات کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے تاہم ابھی خریداری محدود ہے۔ امید ہے قیمتیں مزید نیچے آئیں گی جس کے بعد گاہکوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں